Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائے بریلی میں بی جے پی لیڈر کا قتل

رائے بریلی۔۔۔۔اتر پردیش میں رائے بریلی کے شوگڑھ میں راستہ کے تنازع پر کچھ لوگوں نے بی جے پی کے رہنما گنگا ساگر پانڈے کو کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پانڈے موٹر سائیکل سے اپنے گاؤں جارہے تھے کہ لال چند شکلا  نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں لال چند شکلا سمیت 10افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے لال چند شکلا اور شیلندر اوستھی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

مزید پڑھیں:- - - -دلتوں کو مسلمانوں سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، مولانا ولی رحمانی

شیئر: