Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد میں بم دھماکہ، بچہ زخمی

الٰہ آباد۔۔۔۔اتر پردیش میں الٰہ آباد کے شوکٹی علاقے کے رسول آباد میں بم دھماکہ میں بچہ زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق زیر تعمیر عمارت میں نا معلمو شرپسند عناصر نے 3بم چھپا رکھے تھے۔ 13سالہ منیشن عمارت میں پہنچا تو اسے ڈبہ نظر آیا جسے کھولنے کی کوشش کی تو اچانک بم پھٹ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اسے فوراً ایس آر این اسپتال پہنچایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور وہاں سے2کارآمدبم برآمد کئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ بم دیسی ساختہ ہیں ۔ بم قبضے میں لیکر واقعہ کی چھان بین شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -پنشن میں حصہ نہ ملنے پر بیٹے نے والدین کو قتل کردیا

شیئر: