Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگی جہازوں کی تیار

20جولائی 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخباالبلادکا اداریہ نذر قارئین ہے

    اسلحہ ساز سعودی کمپنی اور اسپین کی کمپنی کے درمیان جنگی جہاز تیار کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔ یہ سعودی وژن2030کے اہداف کی تکمیل کی جہت میں ایک اہم قدم ہے۔ معاہدے کے بموجب 5جنگی جہاز تیار ہونگے۔ تیاری میں 60فیصد حصہ سعودی عرب کا ہوگا۔ اس معاہدے کے بموجب 5برس تک بالواسطہ اور بلا واسطہ 6ہزار ملازمتیں پیدا ہونگی۔ علاوہ ازیں مشترکہ منصوبے کے تحت مختلف پروگرام روبہ عمل لائے جائیں گے۔ مثال کے طور پر جنگی نظام کو ضم کرنے ، جنگی آلات نصب کرنے ، مختلف سسٹم تیار کرنے ، کمپیوٹر آلات ڈیزائن کرنے ، کمپیوٹر پروگرام کو جدیدخطوط پر استوار کرنے جیسے پروگرام نافذ کئے جائیں گے۔
    یہ اسٹراٹیجک منصوبہ ہے۔ اس کی بدولت سعودی بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور سعودی بحریہ کی مستعدی کو برقرار رکھنے کے امکانات روشن ہونگے۔ اس معاہدے کی اہمیت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اسلحہ ساز سعودی کمپنی اسپین کے تعاون و اشتراک سے اسلحہ سازی کے شعبے میں نئے امکانات دریافت کرسکے گی۔ شراکتی منصوبے شروع اور جاری رکھنے کا تجربہ حاصل کریگی۔ عسکری صنعتوں کی ٹیکنالوجی کو سعودی ٹیکنالوجی بنانے کے اپنے عہدوپیمان کی تکمیل کی راہ ہموار کریگی۔ سعودی وژن 2030کے تحت طے کیا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنے عسکری اخراجات کا 50فیصد سے زیادہ اندرون ملک خرچ کریگا۔ اس سے قومی تبدیلی پروگرام کامیابی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

مزید پڑھیں:- - - -دوحہ کی رسوائیاں

شیئر: