Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#الیکشن _پاکستان

الیکشن کی گہما گہمی کے ساتھ آجکل ٹویٹر پر بھی بہار آئی ہوئی ہے۔ وہ نوجوان بھی ٹویٹ کررہے ہیں جن کے نام پہلی مرتبہ سننے میں آئے۔
نمرہ ذوالفقار احمد لکھتی ہیں کہ میں اس دن سے ڈرتی ہوں جب عمران خان وزیراعظم بن جائیں گے۔
سید سہیل علی کا ٹویٹ ہے کہ پاکستان کے 50برسوں میں غیر ملکی قرضے 34بلین کے، نواز شریف دور میں 38 بلین کے۔
بتول لکھتی ہیں کہ ووٹ اور سپورٹ جس کو مرضی کریں لیکن اخلاق سے نہ گریں۔ آپ کا تعارف پارٹی نہیں آپ کے ماں باپ ہیں جنہوں نے آپ کی تربیت کی ۔
صدف بابر کا ٹویٹ ہے کہ پی ٹی آئی 25جولائی کو دوسری مرتبہ خیبر پختونخوا میں جیت کر تاریخ بدل دے گی۔
تنزیل رحمان کا ٹویٹ ہے کہ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ خیبر پختونخوا میںپی ٹی آئی کی حکومت نے 2013ءسے 2018 ء تک اتنا بھاری قرضہ کیوں لیا اور کہاں خرچ کیا۔ ویسے ووٹ میں پی ٹی آئی کو ہی دونگا۔
بلال کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر یہ سب کیا ہورہا ہے۔ ہم ایک دوسرے پر نکتہ چینی ہی کرتے رہتے ہیں۔ ہم اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو پٹواری کہتے ہیں جبکہ ہمیں سب کا احترام کرنا چاہئے۔ہمیں پاکستان کیلئے لڑنا چاہئے۔ نواز شریف یا عمران کیلئے نہیں۔
سیدہ شاہ لکھتی ہیں کہ الیکشن میں ہر ایک کی زندگی کی دعا کرنی چاہئے۔
ارم احمد خان کہتی ہیں کہ ہر جماعت کے منشور میں ”کشمیر“ کا لفظ تو ڈھونڈو، کہیں نہیں ملے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں