Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاقی دکھانے والے پائلٹوں کا لائسنس منسوخ

 ہانگ کانگ.... چند دن قبل ہانگ کانگ سے ڈالیا ن جانے والی ایئر چائنا کی ایک پرواز میں اڑان کے دوران اس وقت انتہائی خطرناک ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی جب یہ طیارہ اندرونی ہوا کے دباﺅ میں مقررہ حد سے زیادہ کمی کے نتیجے میں بڑی تیزی سے نیچے آنے لگا اور 25ہزار فٹ تک نیچے چلا گیا اور طیارے کے اندر کے تمام آکسیجن ماسک خود بخود گر کر مسافروں کے سامنے آگئے۔ اب اس واقعہ کی جانچ پڑتال کے بعد جو حقیقت سامنے آئی ہے اس سے پتہ چلا ہے کہ طیارے کے ہواباز اور شریک پائلٹ دونوں ہی اس صورتحال کے ذمہ دار تھے۔ یہ دونوں ایئر چائنا کی پرواز نمبر 737 کو اڑا رہے تھے اور پتہ نہیں بدمستی یا بے خیالی میں ان سے یہ حرکت سرزد ہوئی جس کی پاداش میں انکے فلائنگ لائسنس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ مزید تادیبی کارروائی کی توقع بھی کی جارہی ہے۔ کنٹاس کے سابق چیف سیفٹی افسر رون بارس کا کہناہے کہ کاک پٹ کے اندر رہ کر طیارے کے بقیہ حصے میں ہوا کے دباﺅکا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ خیر گزری کہ کوئی حادثہ نہیں ہوا اورطیارہ اور مسافر دونوں ہی سلامت رہے۔ حادثے کے وقت 153مسافروں کے علاوہ عملے کے 9ارکان بھی موجود تھے۔
 

شیئر: