Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر :ماہرین آثار قدیمہ کو کامیابی

قاہرہ....اسکندریہ کے سیدی جابر مقام پر ماہرین آثار قدیمہ کو کھدائی کے دوران ایک تابوت ملا ہے اسے کھولنے پر اس میں موجود سرخ سیال مادہ اچانک مٹیالے رنگ میں تبدیل ہو گیا، ماہرین آثار ابھی تک یہ گتھی حل نہیں کر پائے ہیں کہ سرخ مادہ تابوت کے ایک ایک حصے پر چھایا ہوا تھا، اس قسم کا انکشاف پہلی بار ہوا ہے، کھدائی بطلمی دور کے تاریخی قبرستان میں چل رہی تھی، تابوت کا وزن 25تا 30ٹن ہے۔ یہ سطح ارض سے 5میٹر گہرائی میں ملا ہے
 

شیئر: