Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے خلاف ازخود نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہیں، زبیر شرفی

کویت(محمد عرفان شفیق)پاکستان مسلم سنٹر ن،لیبر ونگ کے صدر محمد زبیر شرفی نے عمران خان کی طرف سے سیاسی حریفوں کے خلاف بےہودہ اور گھٹیا زبان استعمال کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن کے ازخود نوٹس کو انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی حریفوں اور مسلم لیگ ن کے سپورٹرز کے خلاف انتخابی جلسوں میں جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ ایک لیڈر کے شایان شان نہیں۔ ایسا شخص کسی بھی طرح لیڈر کہلانے کا حقدار نہیں۔محمد زبیر شرفی نے مزید کہا کہ اس وقت اعلی عدلیہ اور نیب کھلم کھلا جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ایک طرف ہائی کورٹ کہہ رہی ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں کی سماعت الیکشن کے بعد ہوگی جبکہ دوسری طرف عمران خان کو نیب بلاتا ہے تو وہ پیش نہیں ہوتے اور نیب کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ الیکشن میں مصروف ہیں۔سماعت کی تاریخ 7 اگست مقرر کر دی جائے جبکہ نواز شریف نے فیصلہ ایک ہفتہ موخر کرنے کی درخواست کی تو اسے مسترد کردیا گیا ،کیا ان حالات میں توقع کی جاسکتی ہے کہ انتخابات صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے؟
 

شیئر: