Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمنٹ میں آنکھ مارنے پر راہول کو ملا پریہ پرکاش کا ساتھ

نئی دہلی۔۔۔۔۔راہول گاندھی کی پارلیمنٹ میں آنکھ مارنے والی تصویر سوشل میڈیا پر جم کروائرل ہورہی ہے۔ راہول کی اس تصویر کی  سوشل میڈیا پر جنوبی ہند کی ادکارہ پریہ پرکاش واریر سے موازنہ کیا جارہا ہے۔راہول کی اس تصویر کے وائرل ہونے پر پریہ پرکاش نے کہا میں کالج سے واپس آئی تو یہ خبر دیکھی کہ راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں آنکھ مارکرسبھی کا خیر مقدم کیا۔یہ انداز بہت پیارا لگا۔دراصل راہول نے پارلیمنٹ میں لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے حکومت کوہدف تنقید بنایا۔ خطاب کے بعد وہ سیدھے وزیر اعظم نریندر مودی کی نشست کے پاس پہنچ گئے اور وزیر اعظم کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم مخالفین کو بھی گلے لگاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بابری مسجدکیس: ہنگامہ برپا کرنیوالے وکلاء کو عدالت نے باہر نکال دیا

شیئر: