Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی نے وعدہ پورا نہیں کیا،تلگودیشم

    نئی دہلی - - - تلگو دیشم پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بدعنوان لوگوں کو شہ دینے اور آندھرا پردیش کے ساتھ وعدہ خلافی کا الزام لگایا ہے۔ لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے ٹی ڈی پی کے رہنما جے دیو گلانے کہاکہ ریاست کی تقسیم غیر سائنسی طریقے سے ہوئی ۔وہاں کے لوگوں کو انصاف دینے کیلئے آندھرا کو فوری خصوصی ریاست کا درجہ دیا جانا چاہئے۔ مودی نے 2014 میں انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ تقسیم میں آندھرا پردیش کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔کانگریس نے ماں (آندھرا) کو مار ڈالا اور بچے (تلنگانہ) کو بچا لیا ۔ اگر میں ہوتا تو دونوں کو بچا لیتا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی بات سے آندھرا پردیش کے لوگوں میں اعتماد بحال ہواتھا کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔مرکز میں ان کی قیادت میں این ڈی اے حکومت بننے کے بعد4 سال تک ریاست کے لوگ اسی امید میں رہے کہ ان کا مطالبہ پورا ہوگا لیکن مودی حکومت نے ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔تحریک عدم اعتمادٹی ڈی پی کے کے سرینواس نے پیش  کی ۔ جے دیو گلانے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے دلیل دی کہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے بہار اوردیگر ریاستیں بھی اسی طرح کا مطالبہ کرنے لگیں گی۔ انہوں نے اس دلیل کو غلط بتایا اور کہا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے وقت اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اسے خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا یقین دلایا تھا جبکہ دیگر کسی ریاست کے ساتھ اس طرح کی صورتحال نہیں تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -شریعت عدالت برداشت نہیں ، یوپی کے وزیر کی زہر افشانی

شیئر: