Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی وفد کوامریکی ویزے دینے سے انکار

نیویارک۔۔۔امریکہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے فلسطینی وفد کو ویزے دینے سے انکارکردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر ریاض منصور نے ایک بیان میںکہا کہ امریکی حکومت نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں شرکت کے خواہاں فلسطینی وفد کو ویزہ دینے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں فلسطینی وفد شریک نہیں ہوسکا۔فلسطینی سفارت کار نے کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں 6 رکنی  وفد کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

شیئر: