Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے سے روکا جائے گا؟

اسلام آباد...نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا اور نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ نگران حکومت پر کسی حوالے سے کوئی دباو نہیں ۔ ٹی وی انٹرویومیں علی ظفر نے کہا کہ چندے سے کوئی ڈیم نہیں بنایا جا سکتا۔ ڈیمز بنانے کے لئے قرضے لینا پڑیں گے۔ حکومت کو ڈیمز کی تعمیر کے لئے بجٹ میں پیسے مختص کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے لئے کوئی لاڈلہ نہیں ۔ تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما برابر ہیں۔ شفاف انتخابات کرانے میں 100فیصد کامیاب ہوں گے۔ اگر کئی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گا تو وہ خود ذمہ دار ہو گا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق الیکشن کمیشن سے بات کی ہے۔ الیکشن کمیشن کو کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے سے فوری روک دینا چاہیئے بلک۔ اگر کالعدم تنظیموں کا کوئی فرد اکیلے انتخاب لڑ رہا ہے تو اسے بھی روک دینا چاہیئے۔
مزید پڑھیں:کون کتنی نشستیں لے گا،چوہدری نثار نے بتا دیا

شیئر: