Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن جیت رہے ہیں،شہباز شریف

  پشاور...مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ نگران پنجاب حکومت تحریک انصاف کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔25جولائی کو عام انتخابات کے موقع پر ہمارے مینڈیٹ کوتبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے کسی صورت تسلیم نہیںکریں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ نیب کی کارروائیاں (ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کے لئے ہورہی ہیں۔ ہماری نیب میں پیشیاں ہورہی ہیں اور کچھ لوگ پیسٹریاں کھارہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب کی نگران حکومت تحریک انصاف کو سپورٹ کررہی ہے اور اس کے احکامات پر ناچ رہی ہے ۔ الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ تحریک انصاف اور نگران پنجاب حکومت ایک ہے۔ ان میں کوئی فرق نہیں۔ نگران وزیراعلیٰ کے ریکارڈ اٹھاکر دیکھ لیں۔ان کے مسلم لیگ (ن) کےخلاف بیانات ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ ووٹ کی پرچی کا احترام کیا جائے۔ننگے طریقے سے ہمیں دیوار سے لگانا کہاں کا انصاف ہے۔ رائے عامہ ہمارے حق میں ہے۔الیکشن جیت رہے ہیں۔ اگر الیکشن شفاف ہوئے تو پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاق میں ہماری حکومت ہوگی۔ موقع ملا تو ملک کو ترکی اور ملائیشیا کے ہم پلہ لانے کے لئے اپنی جان لگادیں گے۔جب مہاتیر محمد نے ملائشیا کو بدل دیا تو ہم اپنے ملک کو کیوں نہیں بدل سکتے۔ہندبھی ہم سے بہت آگے نکل گیا ۔ وہ اب ہم سے صرف ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے ڈرتا ہے۔ انہوںنے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ انہیں بہتان خان اس لئے کہتا ہوں کہ وہ بہت جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے خیبرپختونخوا میں نہ اسپتال بنایا، نہ سڑکیں، کالج اور فارنسک لیب، اگر وہ کہہ دیں کہ وہ پشاور کو لاہور بنادیں گے تو اپنا کیس واپس لے لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جھاڑوبھی خریداہو تواس کے کاغذات کی بھی جانچ پڑتال ہوتی ہے لیکن نیب کو پشاورکابی آرٹی نظرنہیں آتا جہاں میٹرومنصوبے کی لاگت38اربسے 68ارب تک پہنچ گئی لیکن نیب نے کچھ نہیں کیایہ تو شکر ہے کہ پشاورہائیکورٹ نے تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے۔
مزید پڑھیں:25جولائی کو ہر طرف بلا ہوگا،عمران خان
 

شیئر: