Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار میں روہنگیا کے خلاف تشدد اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ

جنیوا۔۔۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تفتیش کاروں نے کہا کہ بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا پناہ گزینوں نے کہا کہ میانمار میں ان کے خلاف تشدد اور مظالم جاری ہے ، جہاں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کیلئے مکمل ماحول خطرناک بنا ہوا ہے۔ میانمار پر آزادانہ بین الاقوامی تحقیقاتی مشن کے ارکان نے کاکس بازار میں پناہ گزین کیمپ کے 5 روزہ دورے مکمل کرنے کے بعد یہاں یہ بات کہی۔تفتیشی مشن کے ارکان نے گزشتہ سال اگست میں میانمار کی راکھائن ریاست میں فوج کی کارروائی کے بعد فرار ہونے والے 7 لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں میں سے نئے آنے والے لوگوں سے بات چیت کی۔

شیئر: