Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحری جہاز پی ایم ایم ایس کشمیر پاکستان کے حوالے

کراچی ... میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لئے چین میں تیار کردہ جدید آلات سے لیس 1500 ٹن وزنی بحری جہاز پی ایم ایم ایس کشمیر پاکستان کے حوالے کردیا گیا ۔میری ٹائم ایجنسی کے مطاق تیار بحری جہاز کی حوالگی کی تقریب چین میں ہوئی۔ معاہدے کے تحت چین میں تیار ہونے والا چوتھا بحری جہاز ہے ۔ پی ایم ایم ایس کشمیر جدید ہتھیاروں، مواصلاتی اور سمت شناسی کے ساز و سامان سے لیس ہے ۔یہ جہاز ا سمگلنگ کی روک تھام ،سمندری حدود کی نگرانی،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور سمندری آلودگی کنٹرول کرنے کے ساتھ ہیلی کاپٹر کی موجودگی میں سمندر میں مختلف آپریشنز کی انجام دہی کے لئے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں اہم اضافہ ہے۔اس موقع پر سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ نے کہا کہ پی ایم ایس ایس کشمیر کے پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا سب سے بڑا جہاز ہے۔ اسے کشمیر سے منسوب کرنا کشمیریو ں کے ساتھ یکجہتی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث سمندری راستے کی سیکیورٹی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

شیئر: