Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنیف عباسی کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

راولپنڈی....انسداد منشیات کی خصوصی عدالت سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور ان کے بھائی سمیت8 افراد کیخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ ہفتے کو سنائے گی۔اے این ایف نے 2012میں یہ مقدمہ درج کیا تھا۔ حنیف عباسی اور دیگر پر دواوں کیلئے 500کلو ایفی ڈرین کا کوٹہ حاصل کر کے اس کے غلط استعمال کرنے کا الزام ہے ۔ گزشتہ چھ برس سے یہ مقدمہ زیرسماعت تھا ۔استغاثہ کے 36گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔ ہائی کورٹ کے حکم پر ٹرائل کورٹ یک ہفتہ سے اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کر رہی ہے۔عدالت نے وکیل صفائی کو ہفتے کو 12 بجے دن تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت آج ہی کیس کا فیصلہ بھی سنائے گی۔

شیئر: