Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں گاڑی کی ملکیت اندراج آن لائن ہو گا

دبئی: دبئی میں گاڑیوں کے مالکان کو ملکیت کے دستاویزات آن لائن جاری ہوں گے۔ ملکیت کے دستاویزات کی تاریخ انتہا نہیں ہوگی۔ یہ ہمیشہ کے لئے نافذ العمل ہوگا۔ ملک کے اندر گاڑی چلانے کے لئے گاڑی کی ملکیت ثابت کرنے کے لئے کسی دستاویز یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ گاڑی کی ملکیت کے حوالے سے نئے سسٹم کا تجربہ کیا جاچکا ہے۔ پہلے اسے سرکاری گاڑیوں، رینٹ اے کار اور لیموزین وغیرہ پر نافذ کیا گیاتھا۔ اب اس کا عام اجراءہوگا۔گاڑی پر بیرون ملک جانے کے لئے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے ملکیت کے دستاویزات کی کاپی نکالی جاسکتی ہے۔ 
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کےلئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: