Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز: ویسٹ انڈیز کے گھر میں بنگلہ دیش کی فتح

 
گیانا: اوپنرتمیم اقبال کی ناقابل شکست سنچری اور شکیب الحسن کے 97 رنز کے بعد مشرفی مرتضیٰ کی عمدہ بولنگ کی مدد سے بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 3ون ڈے کی سیریز کے پہلے میچ میں 48رنزسے شکست دیدی ۔ 280رنز کے ہدف کیلئے میزبان ویسٹ انڈیز 9وکٹوں کے نقصان پر231رنزبنا سکی۔ تمیم اقبال کو شاندار 130رنز کی بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اوپنرانعام الحق3گیندیں کھیل کر صفر پر آوٹ ہوگئے تاہم شکیب الحسن نے تمیم اقبال کے ساتھ صورتحال کو سنبھال لیا۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں207رنز بنائے ۔ شکیب الحسن کو 97کے انفرادی اسکور پر دیوندرا بشو نے آوٹ کردیا۔ مشفق الرحیم 30 اورصابر رحمان3رنز بنا سکے۔ اس سے پہلے شکیب الحسن نے سنچری مکمل کرلی ۔ انہوں نے 3چھکے اور10چوکے لگائے، محموداللہ نے4 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے 4وکٹوں پر279 بنائے ۔ دیوندرا بشو نے2جبکہ جیسن ہولڈر اور آندرے رسل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کیلئے کرس گیل اور ایون لیوس نے 27رنز کا آغاز فراہم کر سکے ۔ لیوس 17رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔شائی ہوپ6رنز بنا سکے ۔شیمرون ہیٹمار نے52رنز کا حصہ ڈالا لیکن172رنز پر ویسٹ انڈیز کی9وکٹیں گر چکی تھیں اور یوں لگ رہا تھا کہ اس کیلئے 200رنز تک پہنچنا بھی ممکن نہیں لیکن ٹیل اینڈرز دیوندرا بشو اور الزاری جوزف نے آخری وکٹ کی شراکت میں اسکور کو 231رنز تک پہنچادیا اور اس کے ساتھ ہی اوورز مکمل ہوگئے اور میزبان ٹیم48رنز سے ہار گئی اور یہ دونوں29،29رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ نے37رنز دے کر4 وکٹیں لیں جبکہ مستفیض نے 2، روبل حسین اور مہدی حسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔ تمیم اقبال مین آف دی میچ قرار پائے۔
 

شیئر: