Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسان عام اندازے سے 6500سال پہلے شمالی امریکہ پہنچ گیا

آسٹن، ٹیکساس.... امریکیوں کیلئے ایک مسئلہ یہ بھی رہا ہے کہ وہ کئی علاقوں کے بارے میں سو فیصد معلومات نہیں رکھتے اوریہاں کے لوگوںکی اکثریت یہ نہیں جانتی کہ انسان نے شمالی امریکہ پر سب سے پہلے کب قدم رکھا تھا۔ ماہرین ارتقائے انسانی اب تک اس بات پر متفق نظر آ تے رہے ہیں کہ یہاں انسان نے اب سے20000سال قبل قدم رکھا تھا مگر حال ہی میں پتھر کے بنے ہوئے جو منفرد قسم کے ڈیڑھ لاکھ اوزار ملے ہیں انہیںدیکھ کر ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ شمالی امریکہ میں انسان نے 20ہزار سا ل سے بھی 6500سال قبل قدم رکھا تھا۔ واضح ہو کہ اس قسم کی تحقیقی رپورٹیں پہلے بھی آچکی ہیں اسلئے عین ممکن ہے کہ اس پر مزید تحقیق ہو اور انسانوں کی یہاں آمد کے بارے میں وقت کا تعین ایک بار پھر تنازع بن جائے۔ تازہ ترین انکشاف ٹیکساس یونیورسٹی کے شعبہ ڈپارٹمنٹ آف اینتھرو پولوجی (ارتقائے انسانی) کے سربراہ تھامس ولیمز کی قیادت میں ہوا ہے۔

شیئر: