Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:20ملین ڈالر کا مسروقہ ہیرا بازیاب

دبئی: دبئی پولیس نے چوری ہونے والا20ملین ڈالر کا نادر ہیرا بازیاب کرلیاجو انتہائی مہارت سے چوری کیا گیا تھا۔ یہ ہیرا پیسے منتقل کرنے والی ایک کمپنی کے لاکر میں محفوظ تھا جس کے 3دروازے تھے جن میں سے ایک دروازے کے تالے کا پاس ہر منٹ بعد تبدیل کیا جاتا ہے۔ دبئی پولیس کے سربراہ جنرل عبد اللہ المری نے الامارات الیوم کو بتایا کہ ایک انٹر نیشنل گروہ نے ہیرا چوری کیا تھا۔ یہ نیلا نادر ہیرا ہے جس کا وزن 9.33کیرٹ ہے۔دبئی پولیس نے چوروں کا تعاقب کرنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی تھی۔ دبئی پولیس کی تاریخ میں مالیت کے اعتبار سے یہ سب بڑی چوری ہے۔ 
 

شیئر: