Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں اولمپکس کیلئے موبائل مسجد تیار

 
  ٹوکیو:جاپانی ادارے نے اولمپکس اور انٹرنیشنل اسپورٹس مقابلوں کے دوران مسلمان تماشائیوں کو نماز کی سہولت فراہم کرنے کے لئے موبائل مسجد تیارکی ہے ۔ یاد رہے کہ 2020ء کے اولمپکس کی میزبانی ٹوکیو کرے گا ۔ ٹوکیو اسپورٹس اور کلچرل ایونٹ کمیٹی کی جانب سے ٹرک کے چیسس پر مسجد بنائی گئی ہے۔ یہ موبائل مسجد ہر اس مقام پر موجود ہوگی جہاں انٹر نیشنل ایونٹس اور اولمپکس کے دوران کھیلوں کے مقا بلے ہوں گے تاکہ اس دوران کوئی مسلمان عبادت سے محروم نہ رہ سکے۔ یاسو پروجیکٹ نامی کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ جاپان میں تقریبا ً 2 لاکھ مسلمان آباد ہیں اور موبائل مسجد بنانے کا مقصد جاپانی مسلمانوں کو بھی اولمپک کی میزبانی میں شامل کرنا ہے۔ مسجد کا رقبہ 48 مربع میٹر ہے اور اس میں بیک وقت 50 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس میں وضو کی جگہ بھی بنائی گئی ہے ۔پروجیکٹ انتظامیہ کے مطابق فی الحال موبائل مسجد کو ٹوکیو اولمپکس اور دیگر انٹرنیشنل اسپورٹس ایونٹس کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ مستقبل میں موبائل مسجد کو دیگر تقریبات کے دوران بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ مذہبی فاصلوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔

شیئر: