ہنزہ: لڑکیوں کیلئے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

 
شمشال: ہنزہ کے گاوں شمشال کی 2بہنوں سمیرا اور کرشمہ نے لڑکیوں کا فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرکے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے پہلے دونوں بہنوں نے اپنے گاوں کی لڑکیوں کے لئے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا اور اس تجربے کی کامیابی سے حوصلہ پا کر انہوں نے اس مرتبہ پورے ہنزہ سے ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی ۔اس موقع پر خواتین کے فٹ بال مقابلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد ٹورنامنٹ کے میچ دیکھنے آتی رہی ۔گزشتہ سال شمشال کی سطح پر فٹ بال کی ٹریننگ اور مقابلوں کے بعد اس سال ہنزہ کی سطح پر 8ٹیموں کے درمیان مقابلے کرائے گئے۔ 5 دن جاری رہنے والے اس فٹ بال ٹورنامنٹ میں 100 سے زائد کھلاڑیوں نے فٹ بال کے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔

شیئر: