Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فٹبال ٹیم 6اے سائڈ منی ورلڈ کپ میں

 کراچی: انٹرنیشنل ساکا فٹ بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر شاہ زیب ٹرنک والا نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں۔ رونالڈینہو اور دنیا کے دیگر ٹاپ فٹ بالرز کو پاکستان بلا کر تاریخ رقم کرچکے ہیں اور اب پاکستانی فٹ بال ٹیم سکس اے سائیڈ منی ورلڈ کپ فٹ بال میں حصہ لینے کے لئے بھرپور تیاری کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کے لئے بڑے اعزازکی بات ہے کہ پہلی مرتبہ ٹیم کسی بڑے فٹ بال ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ سکس اے سائیڈ منی ورلڈ کپ فٹ بال 23 ستمبر سے پرتگال میں شروع ہوگا  دنیا کی 32 ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں پاکستان کو بھی گروپ بی میں رکھا گیا ہے ۔ پاکستانی ٹیم کے ہمراہ اس گروپ میں فرانس ، روس اور مالدوا شامل ہیں۔ ساکا اجلاس میں پاکستانی فٹ بال کا کیس انتہائی مضبوط دلائل کے ساتھ پیش کیا۔ ورلڈ فٹ بال فیڈریشن نے پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کے لئے کی جانے والی ہماری کوششوں کی تعریف کی ۔29 ستمبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کا فائنل پرتگال کے شہر لزبن میں ہوگا۔ ایونٹ میں 32ٹیموں کو 4،4کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیم ناک آوٹ مرحلہ میں حصہ لیں گی۔ دوسری طرف لیژر لیگس کے چیف آپریشن آفیسر اسحاق شاہ نے منی ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال ٹیم کی شرکت کو پاکستانی فٹ بال کی سب سے بڑی کامیابی قرار دے دیا اور کہا کہ عالمی سطح پر شاہ زیب نے پاکستان فٹ بال کا کیس جس طرح لڑا وہ قابل تعریف ہے۔

شیئر: