Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی بی سی نے معافی کیوں مانگی؟

کویت۔۔۔۔۔بی بی سی لندن نے ملکی خودمختاری کی بابت مغالطہ آمیز پروگرام نشر کرنے پر کویت سے باقاعدہ معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق بی بی سی لندن نے اپنے معروف پروگرام ’’ٹرینڈنگ ‘‘میں کویت کیلئے عراقی سفیر کی پیش کردہ اس تجویز کو نمایاں شکل میں پیش کیا تھا جس میں سفیر موصوف نے کہا تھا کہ ’’کویت پرعراقی لشکر کشی کے بجائے کویت پر صدام کی لشکر کشی ‘‘کی تعبیر استعمال کی جائے۔پروگرام کی میزبان خاتون نے اپنے پروگرام کی کویتی مہمان سے اس حوالے سے ایک سوال یہ کیا کہ کیا 1920ء سے قبل کویت عراق کا حصہ تھا ، یہ بات ریکارڈ پر لائی جائے یا یہ کہنے پر اکتفا کیا جائے کہ چند عراقی کویت کو عراق کا حصہ سمجھتے ہیں۔ اس سوال پر پروگرام میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ بی بی سی لندن نے بات بناتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد تمام نقطہ ہائے نظر کو سامنے لانا ہوتا ہے اور صحیح اور غلط کے فیصلے کا اختیار ناظرین یا سامعین پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ کویت نے اس پروگرام پر تحفظات کے ساتھ ساتھ افسوس کا بھی اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -’’حالۃ عمار‘‘بری چوکی سے عازمین کا پہلا کارواں

شیئر: