Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم

 
  ممبئی:ہندوستانی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ثانیہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ بہت سے لوگ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے ہیں لیکن آخر کار رونی ا سکرووالا کو یہ فلم بنانے کے حقوق مل گئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس فلم کی کہانی میں ثانیہ کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو دکھایا جائے گا جبکہ بہت جلد فلم کے ہدایت کار کا نام بھی سامنے آجائے گا، جس کے بعد کاسٹنگ شروع کی جائے گی۔ابھی تک ثانیہ مرزا کا کردار ادا کرنے کے لیے کسی اداکارہ کا نام سامنے نہیں آیا جبکہ یہ بھی نہیں معلوم کہ شعیب ملک کا رول کون ادا کرے گا۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 12 اپریل 2010 کو شادی کی تھی، جس کے بعد یہ دونوں دبئی منتقل ہوگئے تھے۔ دونوں کے ہاں اکتوبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ 2016 میں ثانیہ مرزا کی زندگی پر ایک کتاب بھی شائع ہوچکی ہے، جس کا نام ' ایس اگینسٹ آڈز' رکھا گیا تھا ۔ثانیہ مرزا کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔

شیئر: