Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یادگار ٹیسٹ میں انگلینڈ کی یادگار فتح

 
برمنگھم: انگلینڈ نے اپنے ہزارویں تاریخی ٹیسٹ کو یادگار بناتے ہوئے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ہندوستان کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کی جانب سے د یئے گئے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ کے چوتھے دن ہی 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1کی برتری حاصل ہو گئی ۔ سام کیورن کو شاندار آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیاگیا۔ انہوں نے میچ میں نہ صرف 5 وکٹیں لیں بلکہ پہلی اننگز میں 24 اور دوسری اننگز میں 63 قیمتی رنز بھی بنائے۔ دوسری اننگز میں بین اسٹوکس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 ہندوستانی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کے حصے میں بھی 2، 2 وکٹیں آئیں۔ سام کیورن اور عادل راشد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ پہلی اننگز میں 147 رنز کی شاندار اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے انگلش بولرز کے سامنے مزاحمت کی اور 51 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ ہردک پانڈیا 31 اور دنیش کارتک 20 رنز بنا سکے۔ 4 ہندوستانی بلے باز دوہرے ہندسے میںبھی نہیں پہنچ سکے جبکہ 3 کھلاڑی 13، 13 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ گزشتہ روز کے اسکور 110 رنز 5 کھلاڑی آوٹ پر ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی اور دنیش کارتھک نے جیت کیلئے 84 رنز کے تعاقب میں دوسری اننگز دوبارہ شروع کی۔ صرف 2 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی دنیش کارتھک 20 رنز بناکر اینڈرسن کا شکار ہوگئے۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 141 رنز پر پہنچا تو ہندوستانی امیدوں کے محور کپتان ویرات کوہلی 51 رنز کے انفرادی اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے۔ انہیں بین اسٹوکس نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ جس کے بعد انگلش ٹیم کو ہندوستانی اننگز لپیٹنے میں زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ محمد شامی صفر، ایشانت شرما 11 اور ہردک پانڈیا 31 رنز بناسکے۔ اومیش یادو بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آوٹ رہے۔ واضح ر ہے کہ پہلی اننگز میں 13 رنز کی سبقت کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 180 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لئے 194 رنز کا بظاہر آسان ہدف تھا لیکن پوری ٹیم جیت سے صرف 31 رنز کی دوری پر ہمت ہار گئی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 287 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 80 اور جونی بیئراسٹو 70 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے تھے۔ہند کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 4 اور محمد شامی نے 3کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ ہند اپنی پہلی اننگز میں کپتان ویرات کوہلی کے شاندار 149 رنز کی بدولت 274 رنز بنا نے میں کامیاب رہی تھی۔ہندوستانی کپتان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی انگلش بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔انگلینڈ کی جانب سے سیم کیورن نے 4 اور عادل راشد اور بین اسٹوکس نے 2، 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

شیئر: