Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے اسپتال پر حملے میں حوثی ملوث ہیں، اقوام متحدہ کو ثبوت فراہم

ریاض..... سعودی عرب نے عالمی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں اس بات کے ثبوت پیش کیے ہیں کہ جمعرات کویمن کے شہر الحدیدہ میں ایک اسپتال کو نشانہ بنانے اور دیگر شہری ٹھکانوں پر مارٹر گولے داغنے میں حوثی ملیشیا ملوث ہے۔ اقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی کے ذریعے پہنچائے جانے والے پیغام میں مملکت نے مطالبہ کیا کہ حوثی ملیشیا کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں تا کہ اس کو غیر مسلح کیا جائے اور متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کیا جا سکے۔دوسری جانب یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد نے کہا کہ وہ یمن کی باب المندب بندرگاہ اور جنوبی بحرِ احمر کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کے نائب کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باب المندب کی حفاظت عالمی اورعلاقائی ذمہ داری ہے مگر اس کے باوجود عرب اتحاد عالمی برادری کی نیابت میں باب المندب کے تحفظ کےلئے کام کر رہا ہے۔

شیئر: