Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام مسجد کا اغوا کے بعد قتل

منامہ.... بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اسے مسجد بن شدہ کے امام شیخ عبدالجلیل حمود الزیادی کی لاش اسکریپ والے علاقے سے ملی ہے۔ ایشیائی کارکنان نے انہیں اغوا کرلیا تھا اور پھر قتل کرکے ان کی لاش کے ٹکڑے کئے اور پھر انہیں ایک تھیلے میں بھر کر مقام مذکور پر پھینک دیا تھا۔ وزارت نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ شبہ میں ایک 35 سالہ ایشین کو گرفتار کرلیا گیا۔ قتل کے واقعہ اور پھر لاش کے ٹکڑے کرنے کی اطلاع نے پورے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واردات کے پیچھے امام اور بنگلہ دیشی موذن کے درمیان جھگڑا تھا۔ بنگلہ دیشی مودن ہموطنوں کو ویزا فروخت کیا کرتا تھا۔ امام مسجد عبدالجلیل حمود نے اس کی اطلاع وزارت انصاف و اسلامی امور و اوقاف کو کردی تھی جس پر وزارت نے موذن کو ملازمت سے برطرف کردیا تھا۔ اس نے انتقامی کارروائی کے طور پر امام کو پہلے اغوا کرایا اور پھر اسے قتل کرا دیا۔ امام مسجد کئی روز سے غائب تھے۔ اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرا دی تھی ۔ بالاخر ان کی لاش اسکریپ یارڈ سے مل گئی۔ 

شیئر: