Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اسد_عمر ‎

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا گھوڑے سے گرنا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ صارفین مکے صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
جنرل غلام مصطفی نے ٹویٹ کیا : اسد ث گھوڑے کی پشت سے گر گئے ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ انہیں اس طرح کا رسک نہیں لینا چاہئے کیونکہ اب ان کی صلاحیتوں کو آزمانے کا وقت ہے اور سیاست کوئی گھڑسواری نہیں ہے۔ 
یسری عمران نے ٹویٹ کیا : پاکستان تحریک انصاف سے میرے پسندیدہ سیاستدان اسد عمر گھوڑے سے سواری کے دوران گر گئے ہیں۔ اللہ تعالی انہیں جلد شفا یاب کرے۔
افضال اکرم گجر نے لکھا : اللہ کا شکر ہے کہ اسد عمر خیریت سے ہیں ، انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ اپنی رہائش گاہ چلے گئے ہیں۔
سہیل ولی نے کہا : ملک کے آئندہ ہونے والے وزیر خزانہ گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے لیکن وہ آپ محفوظ ہیں۔ انہوں نے لندن کے بجائے لوکل اسپتال سے علاج کروایا۔ تبدیلی آ گئی ہے۔
علی چٹھہ نے ٹویٹ کیا : ہماری دعائیں ہمارے وزیر خزانہ کے ساتھ ہیں۔
ملیہہ ہاشمی نے لکھا : ملک کے آئندہ وزیر خزانہ کیلئے دعائیں کرنے پر آپ سب کا بہت شکریہ۔ انہیں گھوڑے سے گرنے کے باعث ٹخنے پر موچ آئی تھی۔ وہ اب ٹھیک ہیں اور گھر پر ہیں۔
مامون اسلم نے کہا : اللہ کا شکر ہے اس دونوں کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔ انہیں ٹخنے پر معمولی موچ آئی ہے اور اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
سعدیہ شوکت نے ٹویٹ کیا : ہم اسد عمر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں کیونکہ پاکستانی معیشت کو ان کی بہت ضرورت ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں