Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھوئیں سے زیادہ نقصان دہ ہے

بیجنگ .... اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھوئیں سے زیادہ نقصان دہ اور کینسرکا سبب بن سکتاہے۔چین میں کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق اگربتی کا دھواں سگریٹ کے دھوئیں کے مقابلہ میں زیادہ دیرکے بعد ہوامیں تحلیل ہوتاہے اوردھوئیں میں ٹاکسنزکی موجودگی میں انسانی جسم کےلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے جس کیوجہ سے کینسرکے خدشات درپیش آسکتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق اگربتی کادھواں انسان کے ڈی این اے میں تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ دھواں پھیپھڑوں میں جانے کی وجہ سے سانس لینے میں دقت پیش آتی ہے۔ رپورٹ کےمطابق اگربتی میں تیزخوشبو کےلئے مصنوعی خوشبویات شامل کی جاتی ہیں جو انسانی جسم کےلئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔
 

شیئر: