Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ، مملکت کیخلاف کینیڈا کا حامی بن گیا

ریاض ...قطر کے دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے داخلی امور میں مداخلت پر مملکت کیخلاف کینیڈا کے موقف کی حمایت کاا علان کردیا۔قطر نے داخلی امور میں مداخلت پر جی سی سی کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی کے مذمتی بیان کو بھی مسترد کردیا۔ قطر نے واضح کیا کہ مذمت کا بیان الزیانی کا اپنا ہے۔ قطر سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ قطر کے دفتر خارجہ نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے ساتھ ہمارے تعلقات کئی عشروںپر محیط ہیں۔ قطر نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی پر عالمی تنظیموں اور ممالک کے حق کا احترام ضروری ہے۔
 

شیئر: