Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹنس اور ڈائٹنگ کی مشہور ماہر نے جدید نسخہ بتادیا

لندن .... فٹنس اور ڈائٹنگ کی مشہور ماہر نادیہ فیئر ویدر نے چاق و چوبند رہنے اور اسمارٹ نظر آنے کا جدید نسخہ بتا دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پوری توجہ اور باقاعدگی کیساتھ روزانہ 15منٹ بھی خاص قسم کی ورزش کی جائے تو انہیں کافی فائدہ پہنچے گا۔ ایک اور ماہر غذائیت شونا ولکسن کا کہناہے کہ اگر لوگ ذرا تیز مسالوں والی دالیں استعمال کریں تو یقینی طور پر زیادہ چاق و چوبند رہ سکتے ہیں جبکہ مشہور ڈیزائنر لزہیمنگز نے بعض ملبوسات کی خاص ڈیزائن بھی نیٹ پر جاری کی ہیں جسے پہن کر لوگ نسبتاً© زیادہ اسمارٹ اور چاق و چوبند نظر آسکتے ہیں۔ جہاں تک 15منٹ کی خاص ورزش کا تعلق ہے تو نادیہ کے بیان کے مطابق سب سے پہلے ایک جگہ کھڑے ہوکر پیچھے کی جانب جھکنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اسکے بعد سامنے کی طرف جھکتے ہوئے ٹخنوں کو چھونے کے بعد90ڈگری کا زاویہ بنانا چاہئے۔ پھر آپ اپنا سر دونوں بازوﺅںکی جانب باری باری گھمائیں اور پھر پہلے بایاں ہاتھ پوری طرح پھیلا دیں اور اسی طرح پھر دو منٹ بعد دایاں ہاتھ پھیلائیں اور یہ سارا عمل ایک دن میں کم از کم 8با ر ہوناچاہئے اور اس کا دورانیہ 15سے 20منٹ تک ہونا ضروری ہے۔ 

شیئر: