Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا شرماآئندہ ٹیسٹ میچ بھی کھیلیں گی؟

 
  لندن: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نہ صرف اپنے شوہر کو سپورٹ کرتی ہیں بلکہ ٹیم کے بیرون ملک دوروں میں کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بھی موجود ہوتی ہیں اور ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔ ویرات کوہلی کو سپورٹ کرنے اور ہرقدم پر ان کا ساتھ دینے کیلئے میڈیا پر انہیں بے حد سراہا جاتا ہے تاہم اس بار انوشکا بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ ویرات اورانوشکا ان دنوں ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے لندن میں موجود ہیں جہاں انوشکا کی ٹیم کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ یہ تصویر دراصل لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں لی گئی ہے جس میں پوری ٹیم نظرآرہی ہے اور درمیان میں سب سے آگے انوشکا شرما بھی کھڑی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر اس تصویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے آفیشل تصویر میں انوشکا کی موجودگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا نائب کپتان سب سے پیچھے کھڑا ہے جبکہ ٹیم کی "خاتون اول" سب سے آگے کھڑی ہیں اور اب کچھ دنوں بعد وہ لوگوں کو اس حوالے سے لیکچر دیتی ہوئی بھی نظر آئیں گی۔ایک اور صارف نے لکھا کرکٹ بورڈ کس طرح بیگمات کو ٹیم کے ساتھ آفیشل وزٹ پر جانے کی اجازت دے سکتا ہے۔ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا انوشکا شرما کو ٹیم کے ساتھ دیکھ کر بڑی خوشی ہورہی ہے، کیا انوشکا انگلینڈ کے خلاف اگلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ہیں؟

شیئر: