Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمولا ون کی کامیاب کار فیراری کی مہنگی ترین کتاب

 
  پیرس: فارمولا ون کی کامیاب ترین کار فیراری نے گاڑی اور فتوحات کی تاریخ پر منفرد کتاب شائع کی ہے جس کی قیمت30ہزار ڈالر تقریباً 32 لاکھ روپے ہے۔ اس کتاب نے دنیا کی مہنگی ترین کتاب ہونے کے باوجود مانگ بڑھ جانے کی رفتار میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فارمولا ون کی کامیاب ترین کار فیراری کی انتظامیہ نے اپنی تاریخ پر مہنگی ترین کتاب شائع کر کے سب کو حیران کر دیا ہے جس میں فیراری کی تاریخ پر لائبریری، پرائیویٹ کلکٹرز کے علاوہ کبھی نہ منظر عام پر آنے والی نایاب فوٹوگراف، ڈرائنگ اور اسکیچز شامل ہیں۔1947ءسے فیراری کی کامیابیوں کے سفر کی مناسبت سے اسی تعداد میں اشاعت ہوئی جن میں سے 250 کتابیں تو بہت ہی نایاب ہیں۔ چمڑے کے کور اور ہاتھ کی سلائی والی کتاب پر 12 سلنڈر انجن کو سامنے رکھتے ہوئے لوہے اور کروم کے 2 دھاتی ا سٹینڈز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب میں 514 صفحات ہیں، سرورق کا رنگ سرخ ہے جس پر فیراری کا مشہور گھوڑے والا لوگو نمایاں ہے۔ عام قیمت ساڑھے 6لاکھ جبکہ خاص ایڈیشن کی ریکارڈ قیمت 32 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

شیئر: