Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کو دوسرا ٹیسٹ بھی ہرائیں گے، انگلش کپتان

 
لندن : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قائد اور مایہ ناز بلے باز جوئے روٹ نے کہا ہے کہ ہند کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور ہند کو مسلسل دوسرے میچ میں بھی شکست دے دو چار کریگی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے کہا کہ وہ ہندوستانی ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انکی ٹیم دوسرے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ پہلے میچ میں کامیابی کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو دوسرے میچ میں آسان نہیں لیں گے۔ انگلینڈ نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ہند کو 31 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ اور ہند کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج جمعرات سے لندن میں شروع ہوگا۔ جوئے روٹ نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میچ میں کامیابی کے باوجود بلاشبہ ہند ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے اس لئے سیریز میں آئندہ میچوں میں اس کے خلاف کامیابی کیلئے تینوں شعبوں میں 100فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔
  
 

شیئر: