کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

    بگوٹا - - - - کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعدفلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 138ہو گئی۔ کولمبین وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر جوان مینوئل سانتوس نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ سفارتی مشن کے مطابق فلسطینی کولمبیا کو اپنے بھائیوں جیسا سمجھتے ہیں اور کولمبیا کے نئے صدر اور سبکدوش صدر دونوں ہی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے پانی کے2 لاکھ چھوٹے کین دستیاب

شیئر: