بیوی کے قتل کے بعد بیٹی سے تعزیت

چیمس لے وڈ....  مجرمانہ ذہن اور نفسیاتی مسائل کے حامل افراد کسی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ یعنی ایسی حرکتیں بھی ان سے سرزد ہوسکتی ہیں کہ عام آدمی اسکا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ ایسا ہی یہاں رہنے والے 73سالہ آرتھر اسٹون ہائوس نے کر دکھایا ہے۔  تفصیلات کے مطابق اس نے اپنی 51سالہ بیوی کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا۔ گلا گھونٹا اور پھر بھی جی نہیں بھرا تو اس نے خنجر گھونپ کر بیوی کی جان لے لی ۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیٹی کو فون کیا  اور کہا کہ  مجھے افسوس ہے کہ ’’شاید میں نے تمہاری ماں کو قتل کردیا ہے‘‘۔ بہرحال آرتھر کو گرفتار کرلیا گیا  تو پتہ چلا کہ وہ نشے میں تھا اور بعض مسکن ادویہ بھی اس نے استعمال کی تھیں۔ گرفتاری کے بعد اسے اسپتال بھیج دیا گیا اور اسپتال سے فراغت کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت میں اس نے بتایا کہ اسکی بیوی نے اسکے لئے  کوئی دوسرا راستہ ہی نہیں چھوڑا تھا ورنہ وہ ایسی حرکت نہ کرتا۔
مزید پڑھیں:- - - -شہدکی مکھیوں تک پہنچنے کیلئے چیونٹیوں نے ’’پل‘‘ بنالیا

شیئر: