Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین وطن کو پراکسی ووٹنگ کا حق دینے والا بل لوک سبھا میں منظور

نئی دہلی- - - -  تارکین وطن کو 'پراكسي ووٹنگ کی سہولت دینے والے عوامی نمائندگی ترمیم بل 2017 کی لوک سبھا نے صوتی ووٹوں سے منظوری دے دی۔ایوان میں اس بل پر مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ آئین بناتے وقت ہمارے آباواجدادنے ذات، مذہب، طبقہ، تعلیم اور معیار زندگی کو دیکھے بغیر ہر ہندوستانی کو ووٹ کا حق دیا تھا۔70 سال پہلے عام ہندوستانی پر بھروسہ کیا گیا تو آج ہم تارکین وطن پر بھروسہ کیوں نہیں کر سکتے ؟۔
مزید پڑھیں:- - --  -’’میاں کا باڑہ‘‘ اور’’ اسماعیل پور‘‘کا نام بھی تبدیل

شیئر: