رینٹ اے کار 5برس سے پرانی نہ ہو

ریاض۔۔۔۔رینٹ اے کار لائحہ عمل پر عملدرآمد 3ماہ بعد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لائحہ عمل سرکاری گزٹ میں شائع کردیا گیا اس کے تحت مملکت بھر میں رینٹ اے کار کے مشغلے کو منظم کردیا گیا۔ اس کا معیار بلند ہوگا اور تمام متعلقہ فریقوں کے حقوق و فرائض واضح ہوجانے پر اختلافات کا دائرہ محدود ہوجائیگا۔ لائحہ عمل کے تحت رینٹ اے کار ایجنسیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ نئی کار استعمال کریں کار ایسی ہو جس کا اندراج اسے سروس میں شامل کرتے وقت پہلے کبھی نہ ہوا ہو۔ 5برس سے زیادہ پرانی کار نہ استعمال کی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی عرب اور ایتھوپیا کے درمیان تعلقات مستحکم

شیئر: