Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6انگلیوں والا آلو دیکھ کر خود کاشتکار بھی حیران

برازیلیا..... برازیل کی ریاست سانتا کینٹارینا میں ایک کسان اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے کھدائی کرکے آلو نکالا جو انسانی پاﺅں کی طرح تھا ۔ فرق یہ تھا کہ 5انگلیوں کی جگہ اس میں 6انگلیاں تھیں۔ انگوٹھا بھی بالکل انسانی شکل تھا۔ کسان جوڑے نے اس آلو کو اپنے گھر کے پچھلے حصے میں بویا تھا جو دوسری سبزیوں کیساتھ پیدا ہوتا رہا۔ کسان کا کہناہے کہ جب ہم نے اسے دیکھا تو یکدم پریشان ہوگئے۔ لیکن بعد میں نارمل ہوگئے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے کبھی بھی ایسی چیز نہیں دیکھی۔ ہمیں نہیں معلوم کہ ہم اس آلو کا کیا کریں گے۔ ہوسکتا ہے کہ ہم اسے نمائش کیلئے پیش کردیں۔ یہ کسان جوڑا عام طور پر سبزیاں اگاتا تھا اوروہ بھی صرف اپنے لئے لیکن اب اس نے گزشتہ 6سال سے آلو بھی اگانا شروع کردیئے ہیں۔ اس آلو کا وزن 17پاﺅنڈ (8کلو) ہے۔ 
 

شیئر: