Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں14 سال بعد انٹرنیشنل اسکواش مقابلے ہونگے

 
  پشاور: پاکستان اسکواش فیڈریشن نے 14 سال بعد خیبرپختونخوا کو بین الاقوامی اسکواش مقابلوں کی میزبانی دے دی رواں ماہ کے آخر میں مقابلوں کا انعقاد ہو گا۔اس حوالے سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئین قمر زمان نے بتایا کہ مصر، انگلینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا اور دوسری ٹیموں نے پشاور میں کھیلنے پر اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے اور بین الاقوامی مقابلوں کے شیڈول کے لیے ورلڈ اسکواش فیڈریشن کو خط لکھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مقابلے15 سے 25 ہزارڈالر انعامی رقم کے عوض کرائے جائیں گے۔قمر زمان نے کہاخیبرپختونخوا کو پشاور میں خواتین کے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی بھی دی جارہی ہے، بین الاقوامی مقابلوں کیلئے اسپانسر شپ کی ضرورت ہے ۔

شیئر: