Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انرجائزر کمپنی کے دو طاقتور اسمارٹ فون

انرجائزر کمپنی نے پاؤر میکس پی 490 اور ‏پی 490 ایس اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ دونوں افورڈایبل اسمارٹ فونز ہیں اور ان میں ایڈوانس فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔پاور میکس پی 490 ایس میں 4.95 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج شامل ہے یہ سے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ٹو جی پر فون کا ٹاک ٹائم ساڑھے بارہ گھنٹے اور تھری جی پر 7 گھنٹے ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 8 میگا پکسل اور وی جی اے سنسر دیا گیا ہے۔ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔پشت پر فنگر پرنٹ ریڈر بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاور میکس پی 490 میں میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے. یہ اینڈرائڈ اوریو گو ایڈیشن کے تحت کام کرتا ہے۔ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: