Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ حلقوں کی پریشانی سے چھٹکارا پائیں ‎

راتوں کو دیر تک جاگنا ، مکمل اور بھرپور نیند نہ لینا ، خوراک کی کمی اوراسٹریس کے باعث آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں ۔ یہ  حلقے نہ صرف آپ کی  گرتی صحت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ چہرے کی خوبصورتی کو بھی متاثر کرتے ہیں ۔ ان سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر طرح کی پریشانی اور ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کریں ۔ بھرپوراور مکمل نیند لیں ۔ اپنی خوراک کا خیال رکھیں ۔ سرخ پھل اور سبزیاں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ کھیرا کھائیں اور کھیرے کو باریک کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں ۔ دودھ کا زیادہ استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ ایلویرا جیل ایک چمچ ، بادام کا تیل دو قطرے اور زیتون کا تیل دو قطرے لے کر اچھی طرح مکس کر لیں اور آنکھوں کے گرد دائرے  کی شکل میں نرمی سے مساج کریں ۔ خیال رکھیں کہ یہ مکسچر آنکھوں کے اندر نہ جانے پائے ۔ 15 سے 20 منٹ مساج کرنے کے بعد دھولیں ۔ بہت جلد آپ کو سیاہ حلقوں کی پریشانی سے چھٹکارا مل جائے گا ۔
 

شیئر: