Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#قومی اسمبلی

الیکشن 2018 میں جیتنے والے قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی حلف برداری سے متعلق ٹویٹر صارفین نے بھی بے شمار ٹوئٹس کیے۔
سندس وقار نے ٹویٹ کیا : مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کے قومی اسمبلی کے سب ممبران ایک دوسرے سے شدید مخالفت کے باوجود مسکرا رہے ہیں اور ہاتھ ملا رہے ہیں۔
حمزہ علی نے کہا : یاد کیجئے جب 2002 میں عمران خان قومی اسمبلی کے پچھلے بنچوں پر بیٹھ کر تحریک انصاف کی نمائندگی کرتا تھا اور لوگ اس کا مذاق اڑاتے تھے۔ اب 2018 میں اس کی کوششوں نے اسے کہاں تک پہنچا دیا ہے اور وہی لوگ اسے سلام کر رہے ہیں۔
راحمہ کا کہنا ہے : مجھے اس بات کا شدید افسوس ہے کہ رانا ثناءاللہ بھی آج قومی اسمبلی کے ممبر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
عارفہ بھٹو نے ٹویٹ کیا : شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہوتے دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی۔
ملک برہان احمد نے کہا : بلاول بھٹو اور عمران خان کا ساتھ تصویر ایک خوش آئند عمل ہے۔یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔
صنم بلوچ نے ٹویٹ کیا : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ممبر قومی اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
شبانہ نے کہا : آج نئے پاکستان نے حلف اٹھایا ہے جبکہ پرانا پاکستان احتساب عدالت میں پیش ہوا ہے۔ اللہ کرے کے یہ نیا آغاز پاکستان میں امن اور خوشحالی لے کر آئے۔
فرحان خان نے ٹویٹ کیا : میری طرف س قومی اسمبلی کے تمام نومنتخب ممبران کو مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ آپ سب قومی مفاد اور ملکی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں