Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک پونڈ مالیت کے 17کروڑ طلائی سکے برطانوی گھرو ں میں پڑے ہیں

لندن.... برطانوی شاہی ٹکسال کے ذرائع کا کہناہے کہ اب بھی برطانوی گھرو ں میں ایک پونڈ مالیت کے پرانے سکے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ٹکسال کا کہناتھا کہ مجموعی طور پر ان سکوں کی قیمت 17کروڑ پونڈ ہے اور یہ لوگوں کے گھروں میں صوفوں کے اندر ، میز کی درازوں میں اور ایسی ہی دوسری جگہوں پر پڑے ہوئے ہیں۔ یہ سکے رائج الوقت نہیں رہے۔ ٹکسال ذرائع کے مطابق 17کروڑ پونڈ مالیت کے یہ گمشدہ سکے نہ تو زیر گردش ہیں او رنہ واپس ٹکسا ل پہنچے ہیں اسی لئے یہ ادھر اُدھر پڑے ہوئے ہیں او رکم مالیت اور کرنسی مارکیٹ میں انکی کوئی قیمت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ان پر نہ تو توجہ دیتا ہے او رنہ ہی انہیں تلاش کرتا ہے چنانچہ یہ طے ہے کہ یہ لوگوں کے پرانے کپڑوں کی جیبوں میں، گاڑیوں کے کونوں میں، میز کے اندرونی خانوں میں، صوفے کے پچھلے حصوں میں اور اسی طرح کی دیگر جگہوں پر پڑے ہوئے ہیں۔ ٹکسال نے اعلان کیا ہے کہ اب بھی یہ سکے کسی کو ملیں تو انہیں چاہئے کہ وہ کسی بینک میں جائیں یا پوسٹ آفس سے رجوع کریں اور اپنے اکاﺅنٹ میں جمع کرادیں اس طرح ان سکوں کی مالیت مقرر ہوجائیگی۔

شیئر: