Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوئل کیمرہ اور بڑی اسکرین کے ساتھ الکاٹیل کا سستا اسمارٹ فون‎

الکاٹیل کمپنی نے افورڈایبل اسمارٹ فون الکاٹیل 7 پیش کردیا ہے۔ فون میں اوکٹا کور میڈیا ٹیک پروسیسر دیا گیا ہے۔ اس میں 6 انچ فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے اور ڈسپلے میں کسی نوچ کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔ فون کے فرنٹ پینل پر کسی بٹن کو بھی جگہ نہیں دی گئی۔ فنگر پرنٹ سکینر فون کی پشت پر شامل ہے۔ڈیوائس کو 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے البتہ ایس ڈی کارڈ کی مدد سے اسٹوریج کو 128 جی بی تک بڑھانے کی سہولت موجود ہے۔فون میں الکاٹیل کی جانب سے کلوزر ٹی وی ایپلی کیشن بھی پری انسٹال ہے جس سے آن لائن اسٹریمنگ اور کیبل ٹی وی کو دیکھا جا سکتا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اسکا ٹاک ٹائم اٹھائیس گھنٹے سے زائد ہے جبکہ ایک چارج سے فون پر ساڑھے دس گھنٹے سے زائد ویڈیو سٹریمنگ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ فون کا پرائمری کیمرہ 12 میگا پکسل جبکہ سکینڈری سنسر 2 میگا پکسل کا ہے جو آرٹیفیشل گراؤنڈ بلر کے لیے استعمال ہوگا۔ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جس میں فیس ان لاک فیچر بھی شامل ہے۔اسمارٹ فون کی قیمت 180 ڈالر ہے۔
 

شیئر: