Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنسناٹی ماسٹرز: سرینا ولیمز ویمنز سنگلز کے دوسرے راونڈ میں

 
واشنگٹن:سرینا ولیمز، سبالینکا، ایلیز کورنیٹ، وکٹوریہ آزارینکا اور سوتیلانا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئیں۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے پہلے راونڈ کے میچز میں شہرہ آفاق امریکن ا سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی گوریلووا کو 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔سبالینکا نے برطانیہ کی جوہانا کونتا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ فرانس کی ایلیز کورنیٹ بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہیں۔ انہوں نے اوسٹاپینکو کو شکست سے دوچار کیا۔ روسی کھلاڑی سوتیلانا نے ووگل کو شکست دے کر دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کی۔ وکٹوریہ آزارینکا نے سوریز نوارو کو ہرا کر دوسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ لٹوین کھلاڑی انستا سیجا سیواستووا اور روسی کھلاڑی پولو چنکووا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ مینز سنگلز میں نوواک ڈووکوچ، اسٹانسلاس واورینکا اورسام کیوری فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے پہلا مرحلہ عبور کرنے میں ناکام رہے، انہیں فرانس کے لیوکاس پاﺅلی نے شکست دی۔ 

شیئر: