Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو آر 17 اسمارٹ فون متعارف‎

اوپو کمپنی نے آر 17 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ فون میں اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 670 پروسیسر دیا گیا ہے۔فون کا امولڈ ڈسپلے 6.4 انچ کا ہے اور اس میں گوریلا گلاس 6 پروٹیکشن بھی دی گئی ہے۔ ان ڈسپلے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی کو بھی فون میں شامل کیا گیا ہے۔سیلفی کے لیے فون میں پچیس میگا پکسل کا سنسر شامل ہے اور اسے ڈسپلے میں موجود نوچ میں جگہ دی گئی ہے۔کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی شامل ہیں۔فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فون کو نیلے اور جامنی رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔اسمارٹ فون کی فروخت 18 اگست سے شروع ہوگی ۔
 

شیئر: