Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے ہاتھوں ہندکو0-16سے شکست

 
  تائیوان: ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپیئن شپ میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، جس نے روایتی حریف ہند کو 0-16سے شکست دیدی۔ پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں ورلڈ نمبر 3کوریا سے مقابلہ درپیش تھا، جس میں پاکستان ٹیم کو کوریا کے ہاتھوں 4-1 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان نے 14 اگست کو گروپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 1-6 اسکور سے شکست دی۔ 15 اگست کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف ہندسے ہوا، میچ میں پاکستان نے ہند کو مکمل طور پر آوٹ کلاس کرتے ہوئے 0-16 کے اسکور سے شکست دیدی۔پاکستان نے پہلی ہی اننگز سے ہندوستانی ٹیم کو دباومیں رکھا جو آخری اننگز تک برقرار رہا اور کم از کم 15 اسکور کا فرق ہونے کی وجہ سے میچ کو 5 اننگز میں ہی مکمل قرار دے دیا گیا۔اس طرح گروپ میں 2میچز جیتنے کے بعد پاکستان انڈر 12 ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپیئن شپ ورلڈ کپ کا کوالیفائی راونڈ بھی ہے، جس میں پہلی 3 پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ہندسے کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی بے حد خوش ہیں۔ کپتان محمد فیاض اور نائب کپتان سبحان مصطفی کا کہنا تھا کہ ہندکی شکست پاکستانی عوام کے لئے تحفہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لگاتار 2میچز جیت کر بہت خوش ہیں، آئندہ میچز میں بھی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ 

شیئر: