Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید ریسیپیز میں شملہ مرچ قیمہ کا اضافہ کرلیں

اجزاء۔
شملہ مرچ۔دو سو پچاس گرام
گائے کا قیمہ۔آدھا کلو
پسا ہوا لہسن ادرک۔دو چائے کے چمچ
ٹماٹر (چوپ کر لیں)۔دو سو پچاس گرام
پسی ہوئی لال مرچ۔دو چائے کے چمچ
پسا ہوا دھنیا۔ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی ہلدی۔ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی۔ایک چائے کا چمچ
نمک۔ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں۔پانچ عدد
ترکیب۔شملہ مرچ کے بیج نکال کر اس کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔دیگچی میں تیل گرم کر کے قیمہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر اس کا پانی سکھائیں اور پھر ادرک لہسن شامل کر دیں۔ اس میں ٹماٹر اور ہری مرچیں کاٹ کر شامل کر کے پانچ منٹ پکائیں۔جب ٹماٹر گل جائیں توان میں پسی لال مرچ ، شملہ مرچ ، دھنیا، ہلدی پاؤڈر، قصوری میتھی اور نمک ڈال کر ملائیں۔ چند منٹ دَم پہ رکھنے کے بعد ڈش میں نکال لیں اور سَرو کریں ِ۔
 

شیئر: