Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوبصورت ڈسپلے کے ساتھ اوپو کا نیا فون متعارف

اوپو کمپنی کی جانب سے فلیگ شپ فون ایف 9 متعارف کرا دیا گیا ہے ۔اس فون کو اب تک متعارف ہونے والے اسمارٹ فونز میں سب سے خوبصورت نوچ ڈیزائن والا فون قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ اس کا نوچ آئی فون ایکس جیسا نہیں بلکہ انتہائی چھوٹا اور پانی کے قطرے کی شکل کا ہے ۔ اسمارٹ فون میں ایٹ کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کا اسکرین ٹو باڈی ریشو 90.8 ہے اور اس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔فون کا ڈسپلے 6.3 انچ کا ہے اور اس میں گوریلا گلاس سکس پروٹیکشن بھی دی گئی ہے۔فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج شامل ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔اسمارٹ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ پچیس میگا پکسل کا ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ فون کی قیمت 42 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
 

شیئر: